بیماریوں پر کنٹرول پا کر دھان کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے،ماہرین زراعت

جمعرات 25 اگست 2016 14:56

فیصل آباد۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) پاکستان کے ترقی پسند کاشتکار باسمتی اقسام سے 60من اور اری اقسام سے 80من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہے ہیں جبکہ بیماریوں پر کنٹرول پا کر دھان کی پیداوار میں مزید اضافہ بھی ممکن بنایاجاسکتاہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ چاول ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھان کی فصل سے اچھی پیداوار کے حصول کیلئے اثرانداز کئی عوامل میں سے بیماریوں پر کنٹرول حاصل کرنا نہایت اہم ہے انہوں نے کہاکہ دھان کی فصل کو بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں سے بروقت تدارک کیلئے کاشتکار ماحول دوست زہروں کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ لیبارٹریوں سے کسان دوست کیڑے حاصل کرکے غیر کیمیائی انسداد کی ٹیکنالوجی کو اپنائیں کیونکہ ان اقدامات کے نتیجے میں چاول کی پیداوارمیں اضافے کے ساتھ معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :