نئی نسل کو ٹیکنالوجی کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن

جمعرات 25 اگست 2016 16:14

سرگودھا۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (سیکنڈری)چوہدری اللہ رکھا نے کہا ہے کہ یہ آئی ٹی کا دور ہے، نئی نسل کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کی طرف توجہ دیکر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے حصول پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 55شمالی میں آئی ٹی لیب کے افتتاح اور میٹرک امتحان 2016ء میں پوزیشن ہولڈرز طالبات اور اساتذہ میں تقسیمِ انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے سکول کے سو فیصد نتائج پر سکول کی ہیڈ مسٹریس ثمرین اختر اوراساتذہ کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انکی کوششوں کے نتیجے میں سکول میں انقلابی تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔ سکول کا تعلیمی ماحول بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے پرنسپل اور سٹاف کو نقد انعامات اور سر ٹیفکیٹ بھی دیے۔

متعلقہ عنوان :