ایس ای سی پی نے مجموعی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے معیاری اکائی کے بینچ مارکس متعین کر دیئے
جمعرات 25 اگست 2016 18:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ مجموعی سرمایہ کاری منصوبوں کے لئے معیاری اکائی کے بینچ مارکس کا استعمال کریں جس کا مقصد ان کے بینچ مارکس کے مد مقابل ان کی کارکردگی کا موازنہ کیا جا سکے۔ایس ای سی پی کے قواعد مطابق مجموعی سرمایہ کاری منصوبوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ اور دیگر اشاعتوں/مواصلات جہاں گوشوارے چھپتے ہوں میں بینچ مارک کا اظہار کریں۔
درجہ وار بینچ مارک کی اکائی کا معیار سرمایہ کاروں کو سہولت پہنچائے گا اور اس قابل بنائے گا کہ وہ بینچ مارک ریٹرن کے مقابل مختلف ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے کسی درجہ میں پیش کئے جانے والے الگ الگ منصوبوں کی کارکردگی کا فوری طور پر موازنہ کر سکیں۔(جاری ہے)
مجموعی سرمایہ کاری منصوبے کے ہر درجے کے لئے یہ میعاری اکائی کے بینچ مارکس میوچل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان (موفاپ) کے ساتھ مشاورت اور مروجہ بین الاقوامی اصولوں کو پیش نظر رکھ کے بنائے گئے ہیں۔ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس ہدایت نامے کے جاری ہونے کے ایک ماہ کے اندر آفرنگ دستاویزات اور فنڈ مینجر رپورٹس میں یہ ضروری ترامیم کرلیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.