لاہور‘ تیز بارش سے موسم سہانا ‘شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع‘ ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی

جمعرات 25 اگست 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم سہانا ‘شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع‘ ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے جبکہ مسلسل بارش سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح موسلادھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

نصف شب گزرتے ہی آسمان پر یکایک گہرے بادل چھا گئے اور بوندا باندی شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہلکی رم جھم موسلادھار بارش میں بدلتی چلی گئی۔ بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم دلفریب ہو گیا۔ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ دوسری جانب شہر میں بارش ہوتے ہی لیسکو کے87 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر بارشی پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے محکمہ موسمیات نے شہر کے مختلف علاقوں میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی خوشخبری سنا دی۔

متعلقہ عنوان :