وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی این ایل سی کو سی پیک منصوبے کی لاجسٹک کیلئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت
اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے، این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،اسے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال این ایل سی بورڈ سے خطاب
جمعرات 25 اگست 2016 19:46
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے نیشنل لاجسٹک سیل کو سی پیک منصوبے کی لاجسٹک کے لئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے، این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے ۔
جمعرات کو نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے این ایل سی کو ہدایات جاری کیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اور خصوصا گوادر ، ڈی آئی خان ، رتوڈیرو اور سکھر میں لاجسٹک کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے فورا کام کر دینا چاہئے۔
وفاقی وزیر نے ادارے کو اپنے فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ خنجراب میں پاکستان کی طرف جدید اور بہتر ین ڈیزان کی بلڈنگ بنائی جائے جو سیاحت کے لئے لوگوں کو اپنی طرف کھنیچ سکے ۔۔ احسن اقبان نے مزید کہا کہ روڈ ، ریلوے اور این ایل سی مل کر ایک ایسا مربوط نظام بنائے کہ جس میں ایک دوسے سے مقابلے کی بجائے ایک دوسرے کی مدد کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.