وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کو چائلڈ لیبر فری بنا ئیں گے ، اس قومی نوعیت کے منصوبے کا آغاز سیالکوٹ سے کیا جارہا ہے ‘ تمام اضلاع میں اینٹوں کے بھٹوں سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے سدباب کی کامیابی کے بعد صوبہ بھر کے پٹرول پمپس، ورکشاپس، ریسٹورنٹ او ہوٹلز سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں
صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرورکا تقریب سے خطاب
جمعرات 25 اگست 2016 19:57
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب کو چائلڈ لیبر فری بنا دیا جائے گا اوراس قومی نوعیت کے منصوبے کا آغاز سیالکوٹ سے کیا جارہا ہے ‘ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹوں کے بھٹوں سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے سدباب کی کامیابی کے بعد صوبہ بھر کے پٹرول پمپس، ورکشاپس، ریسٹورنٹ او ہوٹلز سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ان تینوں سیکٹرز میں کام کرنے والے صوبہ بھر کے تمام بچوں کو اگلے ایک ماہ میں مختلف تعلیمی اداروں اور فنی تربیت گاہوں میں داخل کروایا جائے گا۔
صوبہ پنجاب کے تمام بھٹہ خشت کے 70ہزار آؤٹ آف سکول بچوں کو سرکاری ،نان فارمل سکولوں اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں تعلیم دی جارہی ہے اور ان بچوں کو ماہانہ ایک ہزار روپیہ وظیفہ، مفت تعلیم، کتابیں، سٹیشنری ، یونیفارم و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ان کے والدین کو داخلہ کے وقت 2ہزار روپے حوصلہ افزائی کے طور پر دیئے جائیں گے اور سلسلہ میں باقاعدہ قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.