بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بی اے ،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب 36فیصد رہا

جمعرات 25 اگست 2016 20:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بی اے ،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان کردیا۔نتائج کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 36فیصد رہا۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی ایس سی میں مہوش نسیم نے707نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔بی اے میں گورنمنٹ کالج کی راحت حمیدنے626 نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں46294امیدوارکامیاب قرارپائے۔بی ایس سی کے 16731امیدواروں نے کا میابی حاصل کی۔بی اے کے 29563امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :