ہزاروں پاکستانیوں کا خود کو افغان مہاجرین ظاہر کرنے کا انکشاف
20 ہزار پاکستانیوں نے مراعات حاصل کرنے کے لیے افغان مہاجرین کے کارڈ بنوائے ٗ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
جمعرات 25 اگست 2016 20:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین ڈاکٹر عمران زیب نے انکشاف کیا ہے کہ ہزاروں پاکستانی شہری مراعات حاصل کرنے کیلئے خود کو افغان مہاجرین ظاہر کرکے اپنی پاکستانی شہریت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سرحدی و ریاستی امور کا اجلاس چیئرمین غالب خان کی زیر صدارت ہواجس میں چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین نے بتایا کہ 20 ہزار پاکستانیوں نے مراعات حاصل کرنے کے لیے افغان مہاجرین کے کارڈ بنوائے، جس پر نادرا نے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے ہیں۔
اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ بلوچستان میں ایسے ہزاروں افغانی موجود ہیں، جنہوں نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرلیے ہیں۔اجلاس میں وزارت سیفران کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ افغان مہاجرین کو مدت قیام کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔(جاری ہے)
کمیٹی اراکین نے افغان مہاجرین کے لیے آنی والی امداد میں خرد بْرد کی شکایت بھی کی۔
رکن قومی اسمبلی نذیر خان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے لیے آنے والی غیر ملکی امداد کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ کہاں خرچ ہوتی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ افغان مہاجرین کی امداد کے لیے دیئے گئے پیسے کہاں خرچ ہوئے؟اراکین نے وزارت سیفران کے حکام سے سوال کیا کہ جب حکام خود امداد کے پیسے ہڑپ کر رہے ہوں تو افغان مہاجرین پاکستان سے افغانستان کیسے جائیں گے۔چیئرمین کمیٹی غالب خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں افغان مہاجرین کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، کمیٹی کو اس پر شدید تحفظات ہیں۔وزارت سیفران کے حکام نے بتایا کہ 1980 سے 44 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان آئے، جبکہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق لاکھوں مہاجرین واپس جاچکے ہیں۔حکام کے مطابق اس وقت پاکستان میں 15 لاکھ 60 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں، جبکہ عیدالفطر کے بعد 70 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔قائمہ کمیٹی نے حکومت کو افغان پالیسی میں نرمی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کا بڑی تعداد میں انخلا کی بنیادی وجہ بارڈر پر سختی ہے۔کمیٹی ارکان نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی 35 سال تک مہمان نوازی پاکستان نے کی تاہم اب افغانستان سے سارے فوائد بھارت لے رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.