اصولوں سے انحراف تحریک انصاف کا وطیرہ رہا ہے اور اس بغاوت سے ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومنے والے عاقبت نااندیشوں کا ٹولہ ہے،اراکین پاکستان پیپلزپارٹی سندھ
جمعرات 25 اگست 2016 22:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ساجد جوکھیو، جاوید ناگوری اور شاہینہ شیر علی نے کراچی کے ضلع غربی میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر کراچی اتحاد سے بغاوت کرنے پر تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصولوں سے انحراف تحریک انصاف کا وطیرہ رہا ہے اور اس بغاوت سے ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومنے والے عاقبت نااندیشوں کا ٹولہ ہے،پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہی یہ ہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اپنی سیاست کریں لیکن جب اتحاد میں شامل ہوں تو اتحاد کے فیصلوں کا نہ صرف احترام کریں بلکہ اسے تکمیل تک پہنچانے میں آخری حد تک جائیں تاہم تحریک انصاف ابھی تک اس بنیادی اصولوں کو سمجھنے سے قاصر ہے جس سے ملک بھر میں اس کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.