ایگریکلچرل سائنسز کے داخلہ فارم جمع کروانے کی کل آخری تاریخ

جمعہ 26 اگست 2016 14:08

سرگودھا۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء)ڈائریکٹر زراعت زرعی تربیتی ادارہ سرگودہا محمد رمضان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت (توسیع ) کے ان سروس ایگریکلچرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرگودہا میں تین سالہ ڈپلومہ ایگریکلچرل سائنسز (فیلڈ اسسٹنٹ کورس ) سیشن 2016-2019 میں داخلہ کیلئے اہل امیدواروں (مرد وخواتین ) سے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔

(جاری ہے)

کورس میں داخلہ کیلئے امیدوار کی تعلیم میٹرک سائنس کم از کم 40 فیصد کے سا تھ پاس ‘ عمر زیادہ سے زیادہ 23سال ‘ زیادہ عمر ہونے کی صورت میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طر ف سے 2سال کا رعایتی سر ٹیفکیٹ ‘ محکمہ زراعت توسیع کے ملازمین کیلئے عمر کی حد 30سال ہے ۔ ضلع سرگودہا ‘ خوشاب ‘ جھنگ ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘ فیصل آباد ‘ لاہور ‘ قصور‘ اوکاڑہ ‘ شیخوپورہ ‘ گوجرانوالہ ‘ حافظ آباد ‘ ننکانہ صاحب اور چنیوٹ اضلاع کے ڈومیسائل کے حامل امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔