پاکستا ن مرد باد کے نعرے لگانے والوں کا پہلے دن ہی حساب ہو جا تا تو یہ دن دوبارہ نہ دیکھنا پڑتا ‘محمدامجدخان
جے یو آئی نے سندھ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے ہیں ،پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ رہے گا، جمعیت دین اور وطن دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی
جمعہ 26 اگست 2016 19:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پاکستا ن مرد باد کے نعرے لگانے والوں کا پہلے دن ہی حساب ہو جا تا تو آج یہ دن دوبارہ نہ دیکھنا پڑتا اب ان کا احتساب ضروری ہے ،جے یو آئی نے سندھ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے ہیں ،پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ رہے گا، جمعیت دین اور وطن دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ، پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے عوام کسی کو اس خون سے غداری نہیں کر نے دے گی جے یو آئی دین اسلام کے نفاذ اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیئے ہر محاذ پر کام کر رہی ہے ۔
یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے راولپنڈی ،اسلام آباد ،جہلم کے دورے سے واپسی پر جماعتی وفود اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متحد کے قائد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ قانون نے کر نا ہے اور ایسی تقریر پر پوری قوم کی دل ازاری ہوئی ہے اور جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے جس کا احتساب ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف لب کشائی کر نے والوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا اگر پاکستان پر مشکل وقت آیا تو سب سے پہلے علماء اور طلباء میدان میں مو جو دہوں گے انہوں نے کہا کہ پا کستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء عوام اور دینی مدارس کے لاکھوں طلباء بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی آئے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے خلاف سازشیں عالمی سطح پر کی جارہی ہیں لیکن جے یو آئی اور عوا م ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.