کراچی میں غیر قانونی منڈیاں کانگو وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں ، گزشتہ برس کانگو وائرس سے گیارہ ہلاکتیں ہوئیں
غیر قانونی مویشی منڈی کا رجحان فٹ پاتھوں اور عوامی گزر گاہوں تک پہنچنا، نا مناسب اوربلدیاتی اداروں کی نااہلی کا عملی ثبوت ہے،سروئیر آف کراچی
جمعہ 26 اگست 2016 19:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) کراچی میں ہر سال معمول بنتا جا رہا ہے کہ قانونی مویشی منڈیوں کے بیوپاری اپنے کاروبار کو دوام بخشنے کے لئے قانونی طرز عمل اختیا ر کرنے کے ساتھ شہر بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں میں اپنے جانور اور بالخصوص وہ جانور جو مکمل صحت مند نہ ہوں یا بیمارہوں چھوڑ دیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع سمیٹا جا سکے یہ جانور کھلے عام کراچی کی سڑکوں ، گلیوں ،محلوں میں بغیرہیلتھ سرٹیفیکٹ کے گھومتے یا قیام کرتے نظر آتے ہیں جو کہ کانگو جیسی موذی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں، سروئیر آف کراچی نے کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاون ، نیو کراچی، لیاقت آباد ، لانڈھی، کورنگی ،ملیر کے سروے کے ساتھ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی جو کہ سپر ہائی وے پر موجود ہے کا سروے کیا اور اس دوران بیوپاریوں سے جو معلومات حاصل ہوئیں وہ سنسنی خیز ہونے کے ساتھ کراچی کی عوام کی صحت کے اعتبار سے لمحہ فکریہ تھیں، بیوپاریوں کے مطابق تمام قانونی مویشی منڈیوں میں جانور کا بڑا کاروبارکرنیوالوں کے جانورچاہے وہ کتنا ہی بیمار کیوں نہ ہو کسی نہ کسی طریقے سے بیچ کر جاتے ہیں اس کے لئے وہ اپنے بیمار جانور وں کو کراچی کے مختلف مقامات با لخصوص لاندھی اور ملیر کی غیر قانونی منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے بھیج دیتے ہیں ، ان بیمار جانوروں کو زندہ رکھنے کے لئے مخصوص ویکسی نیشن کی جاتی ہے جس سے وہ ایک ہفتے سے 15 دن تک صحت مند نظر آتے ہیں، فوری طور پر موت کی جانب گامزن جانوروں کومناسب داموں میں قصابوں کے حوالے کر دیاجاتا ہے ، سروئیر آف کراچی کی ٹیم کے مطابق اس وقت کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کی تعداد سو سے زائد ہے جو کہ مزید بڑھے گی اس طرح کانگو وائرس کے پھیلنے کے بہت امکانات موجود ہیں کیونکہ یہ جان لیوا وائرس جانوروں کو ہاتھ لگانے کے علاوہ ان کے فضلے سے بھی پھیل سکتا ہے اس لئے میویشی منڈیوں کا رخ کرنے والے احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں ، مویشی منڈی سے واپسی پر اینٹی بیکٹیریل صابن سے لازمی نہائیں ،جبکہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگوانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بلدیاتی انتظامیہ برابر کی ذمہ دار ہے ابھی وقت ہے لہذا متعلقہ محکمہ جات فوری طور پر اسکا سدباب کریں ورنہ خدا نخوستہ کانگو سمیت بیمار جانوروں سے منتقل ہونے والے وائرسز سے عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.