وزیراعظم کی فاٹا اصلاحات کمیٹی کو کے پی کے حکومت اور فاٹا ارکان پارلیمنٹ سے آئندہ ہفتے ملاقات کی ہدایت
قبائلی علاقوں سے متعلق ماہرین سے بھی جامع فیڈ بیک لیا جائے ، قومی ترقی کے لئے فاٹا اصلاحات انتہائی ضروری ہیں ، ہمیں فاٹا میں غربت اور محرومیوں کے دور کا خاتمہ کرنا ہے ، قبائلی علاقے انتہائی پسماندہ ہیں اور یہاں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے،نوازشریف سرتاج عزیز کی اسپیکر ایاز صادق اورسید خورشید شاہ سے ملاقات، فاٹا میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال
جمعہ 26 اگست 2016 20:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے فاٹا اصلاحات کمیٹی کو خیبرپختونخوا حکومت اور فاٹا ارکان پارلیمنٹ سے آئندہ ہفتے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے متعلق ماہرین سے بھی جامع فیڈ بیک لیا جائے ، قومی ترقی کے لئے فاٹا اصلاحات انتہائی ضروری ہیں ، ہمیں فاٹا میں غربت اور محرومیوں کے دور کا خاتمہ کرنا ہے ، قبائلی علاقے انتہائی پسماندہ ہیں اور یہاں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات کا مقصد فاٹا میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہے ، سپیکر ایاز صادق نے 2ستمبر سے ایوان میں فاٹا اصلاحات پر بحث کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت سیفران نے تجاویز کے لئے ویب سائٹ قائم کی ہے ، فاٹا اصلاحات سے متعلق مجوزہ سفارشات پر عوام ویب سائٹ کے ذریعے فیڈ بیک دے سکتے ہیں ۔
فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ وفاقی وزراء اور وزراء اعلیٰ کو بجھوا دی گئی ہے ۔ مسلح افواج کے سربراہوں اور کورکمانڈروں کو بھی رپورٹ کی کاپی ارسال کردی گئی ہے ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،ایف آئی اے اور آئی بی کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو خیبرپختونخوا حکومت اور فاٹا ارکان پارلیمنٹ سے آئندہ ہفتے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں سے متعلق ماہرین سے بھی جامع فیڈ بیک لیا جائے ، قومی ترقی کے لئے فاٹا اصلاحات انتہائی ضروری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فاٹا میں غربت اور محرومیوں کے دور کا خاتمہ کرنا ہے ، قبائلی علاقے انتہائی پسماندہ ہیں اور یہاں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.