چینی سرجن ڈاکٹر ژو ژی جن کی نگرانی میں شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے جگر کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن
جمعہ 26 اگست 2016 23:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) فرینڈ شپ ہسپتال بیجنگ کے ساتھ شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری میں تعاون کے معاہدے کے بعد لاہور کے دورے پر آئے چینی لیور ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر ڈاکٹر ژو ژی جن کی نگرانی میں شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔
(جاری ہے)
شیخ زید ہسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر عامر لطیف کی قیادت میں ڈاکٹرز کی ٹیم سے کینٹ کے رہائشی ساٹھ سالہ ریاض حسین کے جگر کی پیوندکاری کی جبکہ ریاض حسین کے بائیس سالہ بیٹے رمیض نے جگر کا عطیہ دیا ہے ۔
لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کی چینی سرجن ڈاکٹر ژو ژی جن نے نگرانی کی اور چودہ گھنٹے تک جاری رہنے والی سرجری کا بغور مشاہدہ کیا ۔ سرجری کے بعد مریض اور ڈونر آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز کے مطابق دونوں روبصحت ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لطیف کا کہنا ہے کہ چینی لیور ٹرانسپلانٹ سرجن اور ان کی ٹیم جگر کی پیوندکاری کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کر رہی ہے جن کی روشنی میں شیخ زید ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.