یونیورسٹی آف سرگودھامیں تعزیتی اجلاس منعقد

ہفتہ 27 اگست 2016 16:26

سرگودہا۔27 ۔اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء)دفترتعلقاتِ عامہ یونیورسٹی آف سرگودھامیں ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ ومطبوعات ڈاکٹر اعجاز رسول نور کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر ہم نصابی فورم حافظ محمد عالم کے برادرِ نسبتی اور شعبہ ابلاغیات کے مرحوم استاد اعجاز احمد بھٹی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔اجلا س میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خصوی دُعا کی گئی ۔اس موقع پرحافظ محمد عالم، پی آر او محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلی کیشنز ارشد محمود ملک،ڈاکٹر شفیق آصف اوراسسٹنٹ رضوان احمد بھی موجود تھے۔