وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ملیر 15اور قائد آباد کا ہنگامی دورہ، زیر تعمیر سڑک اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ہفتہ 27 اگست 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ملیر 15 اور قائد آباد کا ہنگامی دورہ، زیر تعمیر سڑک اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ قائد آباد میں ون وے کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکاروں کی سرزنش، شہریوں نے مراد علی شاہ کے حق میں نعرے لگائے۔وزیراعلی سندھ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر 15 کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے زیرتعمیر سڑک اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیراعلی سندھ نے افسران کو ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کی ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مراد علی شاہ داد چورنگی قائد آباد پہنچے جہاں انہوں نے شہریوں سے ان کی شکایات سنی اور ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ قائد آباد میں وزیراعلی نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں وزیراعلی ہاس طلب کرلیا اور ایس ایس اپی ملیر را انوار کو فون کرکے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ ذاتی گاڑی میں صرف 2 موبائلوں کے ہمراہ شہر کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیرایکسائز مکیش چالہ بھی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ ہیں، روانگی کے وقت شہریوں کی جانب سے مراد علی شاہ کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :