برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ،صدر آزاد کشمیر
پڑھے لکھے اور با شعور نوجوان سر گرم ہیں جو بھارتی غلامی سے چھٹکارے کے لیے تازہ لہو پیش کر رہے ہیں، بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے بھارتی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھایا جائے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو کاونٹر کرنے کے لیے بلوچستان خیبر پختو ا اور کراچی میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بد امنی کو ہوا دے رہا ہے،سردار مسعود خان کی وفد سے گفتگو
ہفتہ 27 اگست 2016 17:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان سے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں برطانوی وفد کی ملاقات ۔ وفد میں مانچسٹرسٹی کونسل کی کونسلر یاسمین ڈار اور شکیل الرحمان قاضی بھی شامل تھے ۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحریک آزاد ی کشمیر کے حوالے سے ایک مشکل مرحلے کا سامنا ہے ۔
برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔ پڑھے لکھے اور با شعور نوجوان سر گرم ہیں جو بھارتی غلامی سے چھٹکارے کے لیے تازہ لہو پیش کر رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے بھارتی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھایا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسائل کے باوجود پاکستان نے ثابت قدمی کا مظاہر ہ کیا بلکہ مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کرنے کے بدلے بڑے معاشی فوائد کی پیشکشوں کو حقارت سے مسترد کیا ہے۔
بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو کاونٹر کرنے کے لیے بلوچستان خیبر پختو ا اور کراچی میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بد امنی کو ہوا دے رہا ہے ۔ضرورت ہے کہ ہم سمند ر پار کشمیریوں ، پاکستانیوں اور دنیا بھر میں اپنے دوستوں سے مدد لیں اور غیر ممالک کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں۔ وہ لوگ ہماری اصل طاقت ہیں۔ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک ، امریکا اور خلیجی ممالک میں ہمارے لوگ با اثر ہیں جنہیں اقتدار کے ایوانوں تک رسائی حاصل ہے ۔ یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی ایوانوں میں ہمارے لوگ موجود ہیں ۔ برطانیہ اور یورپی نژاد کشمیریوں کی بات وہاں کے ادارے سنیں گے ۔ البتہ ان لوگوں کو یہاں سے معلومات قیادت اور رہنمائی کی ضرورت ہے ۔ ہم کسی صورت کمزور نہیں لیکن ہم نے اپنی طاقت کو ماضی میں درست انداز میں استعمال نہیں کیا ۔ برطانیہ اور یورپی ممالک میں آباد کشمیری اور پاکستانی بڑے پیشہ ور ہیں۔ جو الیکٹرانک و سوشل میڈیا کا استعمال بخوبی جانتے ہیں ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے دروازے پر با ر بار دستک دینا ہو گی ۔ ہندوستان نے ہماری حق و سچ پر مبنی تحریک آزادی کو دہشتگردی سے نتھی کر کے اپنا بیانیہ بنارکھا ہے ۔ جس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں حق خو د ارادیت اور انسانی اقدار کی پامالی پر مبنی جوابی بیانیہ تیار کرنا اور پیش کرنا ہو گا۔ آج کے دور میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ بہت موثر ہتھیار ہیں ۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر اور برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پارلیمانی گروپ موجود ہے ۔ جہاں مسئلہ کشمیر پر دو مرتبہ بحث ہو چکی ہے ۔ اب وہاں پارلیمانی انکوائری کا بھی فیصلہ ہو چکا ہے ۔ جس کے لیے 30ہزار پاؤنڈ کی فنڈنگ منظور کر لی گئی ہے ۔ آئندہ 6ستمبر کو پارلیمنٹ میں پھر بحث ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر آزاد کشمیر کی رہنمائی میں ان کے وسیع تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو مذید تیز ترکریں گے ۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.