بیس کیمپ کا 1947ء والا کردار بحال کیا جائے ، وزیر اعظم پاکستان اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، عبدالرشید ترابی
محمد نواز شریف کی طرف سے بھر پور سفارتی مہم کے لیے وفود تشکیل دینا خوش آئند ہے، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر
ہفتہ 27 اگست 2016 18:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کا 1947ء والا کردار بحال کیا جائے ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، میاں نواز شریف کی طرف سے بھر پور سفارتی مہم کے لیے وفود تشکیل دینا خوش آئند ہے، پاکستان کے تمام ممبران قومی اسمبلی یونائیٹڈ نیشن دفتر اسلام آباد تک مارچ کریں ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران چکوٹھی تک یکجہتی کشمیر مارچ کا اہتمام کریں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت پاکستان کے راستے میں اگر شملہ معاہدہ رکاوٹ ہے تو اس کا دور کرنے کا بھی اہتمام کیا جائے ، برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو انقلاب برپا ہوا ہے اور اس تحریک کو کچلنے کے لیے مودی نے جو ممنوعہ ہتھیار استعمال کیے ہیں اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کی ہیں اس پر بانکی مون او آئی سی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے تشویش کا اظہا رکیاگیا ہے ، عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں ماحول موجود ہے ، اس سے استفادہ کرنے کی فوری ضرورت ہے اور بھارت کے چہرے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.