دیال سنگھ کالج میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کی تاریخ میں 20 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

ہفتہ 27 اگست 2016 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) دیال سنگھ کالج میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کی تاریخ میں 20 ستمبر تک توسیع کر دی گئی‘ دیال سنگھ میں داخلہ لینے والے مستحق طلبا کو یونیفارم اور کتابیں مفت دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دیال سنگھ کالج کے پرنسپل پروفیسر قدیر احمد کی ہدایات پر فرسٹ ایئر میں داخلوں کی تاریخ میں 20ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پروفیسر قدیر احمد کا کہنا ہے کہ طلبا کی سہولت کے پیش نظر داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیال سنگھ کالج کے فنڈ زسے مستحق طلبا کو کتابیں اور یونیفارم مفت فراہم کرنے کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔