پنجاب حکومت رواں برس بھی کاشتکاروں کو گندم کا بیج مفت فراہم کرے گی ٗ محکمہ زراعت راولپنڈی
گندم کے مفت بیج کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر مقرر
اتوار 28 اگست 2016 15:15
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر گاؤں میں گندم کا ترقی دادہ اور کُنگی سے محفوظ بیج مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس سکیم کا مقصدگندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آبپاش علاقوں میں 2 ایکڑ گندم کی کاشت کیلئے 100 کلوگرام اور بارانی علاقوں میں 1 ایکڑ پر کاشت کیلئے 50 کلوگرام گندم کا ترقی دادہ، کنگی سے محفوظ بیج ہر گاؤں سے قرعہ اندازی میں پہلے نمبر پر آنے والے ترقی پسند کاشتکاروں کو مفت فراہم کیا جائے گا۔
ہر گاؤں میں بیج کی کل مقدار کا تعین اس گاؤں میں گزشتہ سال کی گندم کی کاشت کے رقبہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔(جاری ہے)
بیج کے حصول کے لئے آبپاش علاقوں کے 2 تا 25 ایکڑ اور بارانی علاقوں کے 1 تا 25 ایکڑ کے قابل کاشت اراضی کے مالک، ٹھیکیدار اور مزارعین مرد و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ گزشتہ سال اس سکیم کے تحت مفت بیج حاصل کرنے والے کاشتکار اس سال دوبارہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
ہر درخواست دہندہ کا ریکارڈ گاؤں کی بنیاد پر متعلقہ دفتر زراعت آفیسر (توسیع) میں درج ہو گا۔ گاؤں، تحصیل، ضلع اور صوبائی سطح کی کمیٹیاں اس پروگرام کی نگرانی کریں گی۔ محکمہ زراعت اور محکمہ مال کے ملازمین اور ان کے گھرانہ کے افراد اس سکیم میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) یا زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔یہ درخواست فارم محکمہ زراعت (توسیع) کی ویب سائٹ www.ext.agri.punjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2016 ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.