فہد ملک قتل کیس ،وزیر داخلہ کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرنیوالے اہلکار کیلئے انعا م کا اعلان

اتوار 28 اگست 2016 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فہد ملک کے قتل کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے کے اے ایس آئی شفیق اعظم کو تعریفی سند اور ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کو بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے کے اے ایس آئی شفیق اعظم کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تعریفی سند اور ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

گرفتار ملزم کو افغانستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران طور خم سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ملزم کو گرفتار کرکے پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔ وزارت داخلہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈال چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :