پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے

جولائی میں پاکستان کےذمہ بین الااقومی قرضوں کاحجم72ارب98کروڑڈالرہوگیا ہے۔ذرائع اسٹیٹ بینک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اگست 2016 19:01

پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست2016ء) :پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،جولائی میں پاکستان کےذمےبین الااقومی قرضوں کاحجم72ارب98کروڑڈالرہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2013میں یہ قرضے61ارب 90کروڑ ڈالر تھے،جبکہ جولائی 2014ء میں قرضے 65ارب 44کروڑ ڈالر ہوگئے۔اسی طرح جولائی 2015میں یہ قرضے بڑھ کر66ارب 40 کروڑ ڈالرزہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2016 میں قرضوں میں 11ارب 10کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔جولائی میں پاکستان کےذمےبین الااقومی قرضوں کاحجم72ارب98کروڑڈالرہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :