ریسکیو 1122کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال شروع کرد ی

لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام سے انکار کردیا

پیر 29 اگست 2016 21:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء ) ریسکیو 1122کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال شروع کرد ی اور احتجاجاً لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام سے انکار کردیا تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال شروع کردی ہے اور احتجاجاً لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے انکار کردیا ہے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم ایمر جنسی آپریشن میں حصہ نہیں لینگے ملازمین کاکہنا تھاکہ 6مہینوں تنخواہوں میں سے 4ماہ کی تنخواہیں دی گئی ہے مگر بقایاجات ابھی تک نہیں ملیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔ملازمین نے کہاکہ ہمارے پاس صرف5ایمبولینس گاڑیاں ہیں۔ اور اس کے علاوہ کوئی آلات اور گاڑیاں نہیں ہے یہاں تک کے امدادی سرگرمیوں کے لئے سیڑھی اور رسی تک بھی نہیں ہے.۔ملازمین نے کہاکہ دوردراز علاقوں میں بھیجنے کیلئے ہمارے کو نہ تو ٹی اے ڈی اے دیا جاتا ہے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ہماری بند تنخواہیں فوری سے فوری ادا کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :