پنجا ب کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشنز

شہریوں کے شناختی دستاویزات چیک اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی

منگل 30 اگست 2016 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) لاہور میں پولیس نے کئی علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے اور شہریوں کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی،سرحدی علاقوں میں رینجر بھی شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق چھ ڈویڑنزپولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔شہریوں کے شناختی دستاویزات چیک کیے گئے اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ سرحدی علاقوں میں رینجرز نے بھی پولیس کی بھرپور معاونت کی۔