متحدہ کے دفاترکومسمار کرنے کاسلسلہ جاری سولجربازارکے علاقے میں قائم 2غیرقانونی یونٹ آفس گرادیئے

منگل 30 اگست 2016 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) متحدہ کے دفاترکومسمار کرنے کاسلسلہ جاری سولجربازارکے علاقے میں قائم 2غیرقانونی یونٹ آفس گرادیئے گئے،جبکہ گلشن اقبال اوردہلی کالونی میں بھی متحدہ کے 2دفاترکومسمار کردیاگیا،شہرمیں گرائے جانے والے متحدہ دفاترکی تعداد 32ہوگئی،کورنگی میں ایم کیوایم کے مزید23دفاترکوگرانے کافیصلہ کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق سولجربازار کے علاقے میں متحدہ کے دویونٹ آفس 50اور51کومسمارکردیاگیا،ذرائع کے مطابق دونوں دفاترغیرقانونی قبضہ کرکے بنائے گئے،گلشن اقبال اوردہلی کالونی میں بھی متحدہ کے 2دفاترکوگرادیاگیاہے،اس طرح اب تک مسمارکئے جانے والے متحدہ دفاترکی تعداد32ہوگئی ہے،دوسری جانب کورنگی میں سرکاری اراضی پرغیرقانونی طورپرقائم ایم کیوایم کے مزید23دفاترکوگرانے کافیصلہ کرلیاگیاہے،اورکسی بھی وقت ان دفاترکومسمار کرنے کاعمل شروع کردیاجائے گا،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ ایم کیوایم کے 32غیرقانونی دفاترقائم تھے جن میں سے 13دفاترمسمار کردیئے گئے ہیں،مسمارکئے جانے والے دفاترکی تعدادتیس سے تجاوزکرگئی ہے،کارروائیاں گلشن معمار،گلشن جوہر،لائنزایریا،سٹی ریلوے کالونی،کھارادر،سوسائٹی،لانٹھی اوردیگرعلاقوں سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں کئی گئیں۔

متعلقہ عنوان :