انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنیوالے عمران خان اور طاہر القادری 2018ء تک اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے‘ رانا ثناء اللہ
منگل 30 اگست 2016 14:59
(جاری ہے)
یہ نیم پاگل شخص اورمولوی بھی 2018ء تک اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا اور احتجاج کرنیوالوں کو روکنے کے لئے کوئی تیاری نہیں کی جارہی ، ہم نے ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے لیکن جہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضرورت ہو گی تو وہاں قانون ضرور حرکت میں آئے گا اس حوالے سے مقامی حکومتوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ ہماری اعلیٰ قیادت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی بہتان تراشیوں کاجواب نہیں دیا جائے گا۔الطاف حسین کے خلاف سارے مل کر بھی کچھ نہیں کر سکے لیکن صرف تین منٹ میں اس نے اپنابیڑہ غرق کر لیا ، یہ بھی اسی طرح کی حرکتیں کر کے خود ہی پکڑ میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دو ہی سیاستدان ہیں ایک چوہدری پرویز الٰہی اور دوسرا شیخ رشید کہ جن کا مقصد ”ککھ نہیں رہیا ساڈا ، تیلا نہیں چھڈنا تہاڈا“ہے ، ان کا اپنا کچھ رہا نہیں اس لیے ان کا مقصد یہی ہے کہ ہم نے کسی کا بھی کچھ نہیں چھوڑنا۔جب تک شیدا ٹلی عمران خان کے ساتھ ہے ان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں دو انتہائی اہم بل قانون سازی کے لئے پیش کیے گئے ہیں ، ایک بل دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والے معصوم افراد کی مالی امداد کو ان کا حق قراردئیے جانے کے لئے پاس کیا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل ان کی مالی امداد حکومت کی صوابدید تھی لیکن شہریوں کا حق نہیں تھا لیکن جو بل پاس ہوا ہے ، اس کے بعد کسی بھی دہشتگردی کے واقعہ میں زخمیوں ، معذوروں او رشہید ہونیوالوں کی مالی امداد کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہوگی جبکہ دوسرا بل بھٹہ مزدوروں کو غلامی کی زندگی سے نجات دلانے کیلئے منظور کیا گیا ہے جس کے بعد اب ان کے بچوں کو تعلیم اور صحت کی فراہمی اور مالی امداد بھی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو قانون سازی کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کرنی چاہیے بلکہ جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ جب ملک کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جب تک کسی کو عدالت سے سزا نہ ہو تب تک وہ نااہل نہیں ہوتا ، اس لیے جب وسیم اختر اس شرط پرپورا اترتے ہیں تو انہیں حلف اٹھانے اور عہدے کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حق حاصل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.