پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف باقاعدہ ریفرنس برطانوی حکومت کو بھیج دیا

الطاف حسین کی تقریر ، عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا،مت برطانیہ عوام الناس کو تشدد پر اکسانے اور پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کرے، ریفرنس کے نکات

منگل 30 اگست 2016 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف باقاعدہ ریفرنس برطانوی حکومت کو بھیج دیا ، الطاف حسین کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی برطانوی حکومت کو مہیا کر دیے گئے ہیں،ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ عوام الناس کو تشدد پر اکسانے اور پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کرے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو الطاف حسین کے خلاف باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا گیا ہے، الطاف حسین کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نہ صرف بلکہ برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا ان کیخلاف برطانوی قوانین کے تحت کاروائی کی جائے۔ حکومت برطانیہ عوام الناس کو تشدد پر اکسانے اور پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔