`تمام کلرکس کی اسامیوں کو بھی اپ گریڈ یشن کا حصہ بنا کر تمام کلرکوں کو اپ گریڈ کیا جائے،افتخار احمد بابو

منگل 30 اگست 2016 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) سول ہسپتال کراچی یونٹ کے صدر عبدالسلیم و عہدیداران میں ،سینئر نائب صدر عبداﷲ ہنگورو، نائب صدرعمران ایل جی، جنرل سیکرٹیری افتخار احمد بابو، ڈپٹی جنرل سیکرٹیری عمران بیگ، جوائنٹ سیکرٹیری عبدالرؤف، فناس سیکرٹیری محمد فیصل شوکت،انفارمیشن سیکرٹیری اشفاق الرحمن ، آفس سیکر ٹیری عبدالحمید ودیگر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے یونٹ صدر عبدالسلیم، جنرل سیکرٹیری افتخار احمد بابو نے مشترکہ بیان کہا کہ رولز کے مطابق جن اسامیوں کا چینل آف پرموشن نہیں بنتا انہیں بھی 10 سال مکمل کرنے پر اپ گریڈ کیا جائے، جبکہ انکریمنٹ مواد اورو کو بھی بحال کیا جائے حکومت کے نوٹیفیکیشن میں ترمیم کرکے اکاؤنٹ کلرک ،آکڑائے کلرک ،پرچی کلرک ٹیکس کلرک ، پے کلرک سمیت تمام کلریکل اسامیوں کو بھی اپ گریڈ کرکے امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے افتخار احمد بابو نے کہا کہ گروپ انشورنس وفات یا ملازمین کو دینے کے ساتھ ساتھ 60 سال کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائر ہونے والے ملازم کو بھی ادا کیا جائے، کیونکہ ملازم کی ساری عمر اپنی سروس کے دوران گروپ انشورنس کی کٹوتی کرواتا ہے،تمام کلرکس کی اسامیوں کو بھی اپ گریڈ یشن کا حصہ بنا کر تمام کلرکوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :