آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز آف آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے تقرر و تبادلہ کی منظوری دیدی

منگل 30 اگست 2016 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز آف آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے تقرر و تبادلہ کی منظوری دیدی اس سلسلے میں جاری ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہد سلیم ڈی جی (ایچ آر) اے جی پی آفس کو ڈی جی آڈٹ (فارن اینڈ انٹرنیشنل) اسلام آباد تعینات کیا گیا عمر ظفر کو ڈائریکٹر (فارن اینڈ انٹرنیشنل) اسلام آباد، احمد تیمور ناصر کو ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر) او پی ایس، اے جی پی آفس، کامران راشد خان کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ( ڈیزاسٹر مینجمنٹ) اسلام آباد، رانا شکیل اصغر ڈائریکٹر ایڈمن ون اے جی پی آفس، محمد سعیداﷲ یوسفزئی کو ڈائریکٹر (اسٹیبلشمنٹ) اے جی پی آفس جبکہ وسیم ارشد کو ڈائریکٹر لیگل اے جی پی آفس تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :