ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے نوشہرہ میں کیمپس کے قیام کیلئے ایک ہزار ملین روپے مختص کئے ہیں،میاں جمشید الدین کا کا خیل

منگل 30 اگست 2016 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکاٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو سہل بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ غریبوں کے بچے جو بڑے شہروں کے اخراجات برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع انکی دہلیز پر میسر ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخواکے کمیٹی روم میں ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے نوشہرہ میں کیمپس کے قیام سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس کے لئے صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایک ہزار ملین روپے مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر پلاننگ،سیکرٹری ایگریکلچر اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کیمپس کے لئے زمین کی خریداری،عارضی طور پر کیمپس کے اجراء اور دیگر معاملات پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا جبکہ ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر پلاننگ اور ریٹائرڈ وائس چانسلر نے اپنی اپنی پریزنٹیشن دی۔صوبائی وزیر نیاس موقع پر متعلقہ پارٹیوں کو کم لاگت اور مختصر مدت میں کیمپس کے اجراء کے لئے اپنا اپنا پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ اجلاس میں اس کو حتمی شکل دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :