مقامی حکومت کا نظام ہی اصل جمہوریت ہے ، اب کراچی کے مسائل حل ہوں گے، سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار
نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کی پہلی ترجیح کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اور کراچی کو تیزی سے ترقی کی جانب لیجانا ہے پولو گراؤنڈ میں ایم کیوایم پاکستان کے نامز د میئر وسیم اختر کی حلف برداری کی تقریب میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو
منگل 30 اگست 2016 22:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر کی شکل میں کراچی کے عوام کو برسوں بعد خوشی ملی ہے ، نومنتخب مئیر وسیم اختر کو کراچی کی چابی دیدی گئی ہے اور کراچی والے جلد ہی انہیں جیل کی چابی بھی دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی حکومت کا نظام ہی اصل جمہوریت ہے ، اب کراچی کے مسائل حل ہوں گے اور شہر میں ہر کسی کو ملا کر شمولیتی تعمیر و ترقی کا ماڈل قائم کریں گے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پولو گراؤنڈ میں ایم کیوایم پاکستان کے نامزد کردہ منتخب میئر کراچی وسیم اختر کی حلف برداری کی تقریب میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ نسرین جلیل ، محفوظ یار خان ، اسلم آفریدی، ساتھی اسحق ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نومنتخب بلدیاتی نمائندے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.