خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈفلم ’تھرٹی ون ‘کا ٹریلر
بدھ 31 اگست 2016 17:02
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)دل دہلا دینے والے واقعات اور سنسنی پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم’ تھرٹی وَن‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہدایت کارر روب زومبی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی سالانہ تہوار ہالووین میں خوفناک بلاؤں کا روپ دھار کر کارنیول میں لوگوں کو تفریح فراہم کرنیوالے پرفارمرز کے گِرد گھوم رہی ہے، جودورانِ سفر ایک پر اسرار قاتل کے نرغے میں پھنس جاتے ہیں۔
مائیک ایلیئٹ اورروب زومبی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارہ الزبیتھ ڈیلی اورٹورسٹن ووگس مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رچرڈ بریک، میلکم میکدول، سینڈرا روسکو، میگ فوسٹراورٹریسی وولٹرشامل ہیں۔تو سانسیں تھام لیں کیونکہ خوف اور دہشت سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم سیبینز فلمز کے تحت رواں سال 16ستمبر کو امریکی سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.