وفاقی حکومت نے تیسرے ون ڈے میں بد ترین شکست ، اولمپکس گیمز میں ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا
حکومت بدترین شکست پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی،کھیلوں کی موجودہ صورتحال اور سپورٹس تشخیص کی بحالی کیلئے فوری سپورٹس سیمینار کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،سیمینار کی سفارشات مرتب کر کے وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ
بدھ 31 اگست 2016 21:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) وفاقی حکومت نے انگلینڈ کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز میں بد ترین شکست کا نوٹس لیتے ہوئے برازیل میں ہونیوالی اولمپک گیمز میں پاکستانی دستہ کی مایوس کن کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھ اکہ حکومت بدترین شکست پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی، کھیلوں کی موجودہ صورتحال کی بہتری اور سپورٹس تشخص کی بحالی سمیت عالمی اعزازات کے حصول کیلئے سفارشات مرتب کرکے منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی ۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز و کوارڈنیشن اعظم ڈار کی جانب سے جاری ہونیوالی تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کھیلوں کی موجودہ صورتحال ، ریو اولمپکس گیمز میں پاکستانی دستے کی کارکردگی اور قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں خراب کارکردگی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ راجہ نادر علی ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.