سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت میں نوٹس کے باوجود سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام کی عدم حاضر ی، کمیٹی کا برہمی کا اظہار، آئندہ اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت، سٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن بل 2016 موخر ،کمیٹی کی بل میں ایک سال سے زائد عرصہ تک تا خیر کی مذمت
سٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن کی نج کا ری نہیں کی جا رہی ،اتصلات کے ذمہ800 ملین ڈالر کی واپسی کیلئے سیاسی قیادت کی مداخلت کی ضرورت ہے، نج کاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاتاہے،مختلف شعبوں کے پیشہ ور ماہرین کی خدمات حاصل، عالمی بنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک سمیت دیگر ادارے مانیٹر کرتے ہیں، پلاننگ کمیٹی کے آرڈریننس میں نقص ہے، اس کے تحت 1 سال سے پرانے کیس اوپن نہیں کیے جاسکتے، وزیر مملکت نجکاری کی کمیٹی کو بریفنگ
بدھ 31 اگست 2016 21:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) وزارت خزانہ کی غیر سنجیدگی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں نوٹس کے باوجود سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام حاضر نہیں ہوئے، کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کردی، غیر حاضری کی وجہ سے سٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن بل 2016 موخر کردیا، کمیٹی نے بل میں ایک سال سے زائد عرصہ تک تا خیر کرنے پر مذمت کی ،نج کاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کمیٹی کو آگاہ کیاکہ سٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن کی نج کا ری نہیں کی جا رہی۔
ماضی میں نج کاری میں ایسی ڈیلز ہوئی جو غیر شفاف تھی، پی ٹی سی ایل کی نجکاری کا طریقہ غلط تھا،اتصلات کے ذمہ800 ملین ڈالر کی واپسی کے لئے سیاسی قیادت کی مداخلت کی ضرورت ہے، نج کاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاتاہے،نج کاری کا عمل چار مختلف مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے جس میں مختلف شعبوں کے پیشہ ورانہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں اور اس عمل کو عالمی بنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک سمیت دیگر ادارے مانیٹر کرتے ہیں، ماضی میں نج کاری کی ایسی ڈیلز ہوتی رہی ہیں جو غیر شفاف ہوتی تھیں،انہوں نے تسلیم کیا کہ پلاننگ کمیٹی کے آرڈریننس میں نقص ہے، جس کے تحت 1 سال سے پرانے کیس اوپن نہیں کیے جاسکتے، نجی کاری کے عمل سے حاصل ہونے والی رقم قرض کی ادائیگی اور غربت کے خاتمہ کے لئے منصوبوں میں خرچ کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.