بچوں کے اغوا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر معافی نہیں مانگوں گا: حمزہ علی عباسی اپنی غلطی پر ڈٹ گئے
محمد علی بدھ 31 اگست 2016 23:02
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء) حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغوا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر معافی نہیں مانگوں گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے قانونی نوٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے۔ اپنی غلطی کا دفاع کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغوا کے حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر جو پوسٹ کی تھی وہ اس پر اب بھی قائم ہیں اور معافی نہیں مانگیں گے۔
انہوں نے اس حوالے سے جو پوسٹ کی تھی وہ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کی بنیاد پر تھی۔ پنجاب حکومت کو پہلے حنا بٹ سے معافی منگوانی چاہیے پھر مجھ سے معافی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
دوسری جانب وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی کو بھیجا گیا نوٹس اس لیے نہیں ہے کہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔
بلکہ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ انہیں ذمہ داری کا احساس دلایا جا سکے۔ حمزہ عباسی کی پوسٹ کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و حراس پھیل گیا تھا اور لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے حنا بٹ سے بھی ان کی گفتگو ہوئی ہے اور انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔ جبکہ اس دوران پروگرام کے میزبان کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ میں 900 بچوں کے اغوا کا ذکر کیا تھا حالانکہ اپنی پوسٹ میں انہوں نے جن ذرائع کا ذکر کیا تھا اس میں 700 بچوں کی گمشدگی کی خبر دی گئی تھی اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان میں سے 600 سے زائد بچوں کو ڈھونڈ لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.