بی اے /بی ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحان 2016ء کے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:39

سرگودھا۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء)یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی اے /بی ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحان 2016ء میں امیدواران کی شرکت کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22ستمبر2016ء اور دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ28ستمبر2016ء مقرر کی گئی ہے ۔

بی اے کی سنگل فیس3350/-روپے اور دوگنا فیس6700/-روپے جبکہ بی ایس سی کی سنگل فیس3850/-روپے جبکہ دوگنا فیس7700/-روپے مقرر کی گئی ہے ۔ایسے امیدواران جن کی یونیورسٹی آف سرگودھا میں رجسٹریشن نہیں ہوئی ان کو مبلغ2500روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہو گی ۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔داخلہ /رجسٹریشن فیس مقررہ چالان فارم پرحبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاونٹ نمبر04237900985603 جمع کرانا ہو گی اور اصل بینک چالان داخلہ فارم کے ساتھ چسپاں کرنا ہوگا۔

بینک ڈرافٹ، بینکرز چیک، پوسٹل آرڈر وغیرہ قابل قبول نہ ہوں گے ۔اگر کوئی امیدوار مقررہ فیس سے کم جمع کرائے گا تو مقررہ تاریخ کے بعد اسے کم فیس کا تین گنا جمع کرانا ہو گا۔ بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہیں ہو گی۔امتحان کا انعقاد نومبر/دسمبر2016میں متوقع ہے۔امتحان کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔