لاہور:موسلادھاربارش،ٹریفک کا نظام درہم برہم،بجلی کے50سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے

لاہورایئرپورٹ پرقومی وبین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیاہے،عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 17:03

لاہور:موسلادھاربارش،ٹریفک کا نظام درہم برہم،بجلی کے50سے زائد فیڈرزٹرپ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء) :صوبائی دارلحکومت میں موسلا دھار بارش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم جبکہ بجلی کے 50سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے،دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی و بین الاقوامی پروازوں آپریشنل سسٹم بھی متاثر ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت گردونواح میں موسلادھار بارش اور تیزہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی کا نظام شدید متاثر ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

بجلی کے 50سے زائد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش رکنے پر ہی عملہ بجلی کی بحالی کا کام کرسکے گا۔جبکہ بارش کے باعث شہر کے پوش اور نشیبی علاقوں کی شاہرائیں زیرآب آگئی ہیں۔اکثر علاقے کا تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔بارش کے باعث لاہور کی چھوٹی بڑی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی ہے۔جس کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :