پنجاب یونیورسٹی اورپاکستان فارمیسی مینوفیکچرنگ ایسو سی ایشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعرات 1 ستمبر 2016 19:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء )پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اور پاکستان فارمیسی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن(پی پی ایم اے) کے مابین تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے معاہدہ طے پا گیا ۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران،چیئرمین پی پی ایم اے حامد رضا،پرنسپل کالج آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری، پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ایکٹسرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈواور عزیر ناگرہ نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے تحقیقی معلومات کا تبادلہ کریں گے، فارمیسی کے طلباء و طالبات کو تربیت دی جائے گی اور خصوصی منصوبوں پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔