بھارتی دنیابھر کیلئے خطرے کی علامت بن گئے

بھارتی شہریوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں زکا وائرس پھیلنے لگا، سنگا پور میں 13 بھارتیوں کے خون میں وائرس کی تصدیق

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:25

سنگا پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء ) بھارتی شہری دنیا بھر کیلئے خطرے کی علامت بن گئے۔ بھارتیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں زکا وائرس پھیلنے لگا، سنگا پور میں 13 بھارتیوں کے خون میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سنگا پور کے باسی دہشت زدہ اور خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔ کیونکہ وہاں کام کرنے والے 13 بھارتیوں میں زکا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدا میں بھارتی یہ بیماری چھپا رہے تھے، تاہم جب کچھ بھارتیوں کا ٹیسٹ کرایا گیا تو ان میں سے تیرہ زکا کے ڈنک کے شکار ملے۔سنگا پور اتھارٹی اور عالمی ادارہ صحت نے ان بھارتیوں کو آئیسلوشن وارڈ میں منتقل کردیا ہے، جبکہ بھارت سے آئے ہوئے سیاحوں کے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سنگا پور بہت جلد بھارتیوں کے اپنے ملک میں آنے کی بندش لگا سکتی ہے۔ دوسری جانب اس انکشاف کے بعد جنوبی ایشیا کے دوسرے ملکوں میں بھی بھارتیوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :