حکومت نے پاناما لیکس سے متعلق کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2016 کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ‘ اپوزیشن کا اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے اسی لیے سڑکوں کی سیاست کی جا ر ہی ہے۔ ملک لوٹنے والوں کا احتساب کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت ہی ممکن ہے۔ اپوزیشن کے بل میں فرد واحد کو نشانہ بنا کر اپنوں کو استثنی دے دیا گیا۔ عوام نے اپوزیشن کا سڑکوں پر آنا پہلے بھی مسترد کیا اب بھی کریں گے۔ اسحاق ڈار
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 ستمبر 2016 16:06
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کا اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے اسی لیے سڑکوں کی سیاست کی جا ر ہی ہے۔ ملک لوٹنے والوں کا احتساب کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت ہی ممکن ہے۔ ٹی او آرز سے متعلق حکومتی کمیٹی میں شامل وفاقی وزراءزاہد حامد اکرم خان درانی انوشہ رحمن میر حاصل خان بزنجوکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا اپوزیشن کے بل میں فرد واحد کو نشانہ بنا کر اپنوں کو استثنی دے دیا گیا۔ عوام نے اپوزیشن کا سڑکوں پر آنا پہلے بھی مسترد کیا اب بھی کریں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات کےلئے نیا بل اسمبلی میں جمع کرادیا ہے قانون صرف پانا ما لیکس تک محدود نہیں ہوگا قرضے معاف کرانے اور کک بیکس کمیشن کھانے والوں کا بھی احتساب ہوسکے گا اپوزیشن صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو نشانہ بناناچاہتی ہے ہم پاناما لیکس کے معاملے پر کسی قسم کا استثنیٰ نہیں چاہتے اپوزیشن نے اپنی مرضی کا بل سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے ہمارے بل قبول نہ کی بات کی گئی ہے پیر کو سینٹ اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کیا گیا بل حکومت بھی قبول نہیں کریگی معاملہ مشترکہ اجلاس کی طرف جارہاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.