وزیراعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ تاریخ ہے ‘اپنے تعلقات کو ہر پہلو سے مضبوط کرنا چاہئے دی ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں ترکی کے خارجہ اقتصادی تعلقات کے بورڈ کے چیئرمین عمر چیہاد وردان سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان، خارجہ امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں برادر ممالک کی مشترکہ تاریخ ہے انہیں اپنے تعلقات کو ہر پہلو سے مضبوط کرنا چاہئے۔ ترکی کے خارجہ اقتصادی تعلقات کے چیئرمین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومضبوط بنانے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :