انکوائری بل سب کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے،یہ صرف پانامہ نہیں آگے بننے والے تمام انکوائری کمیشن کیلئے مددگار ثابت ہوگا،اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے‘مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا انکوائری بل سب کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے،یہ صرف پانامہ نہیں آگے بننے والے تمام انکوائری کمیشن کیلئے مددگار ثابت ہوگا،اگر اپوزیشن کے پاس کوئی مثبت تجاویز ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔
وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور ہوئی ہے ایم کیو ایم کے تمام لوگوں نے بھی اس قراداد کی تائید کی ہے،ہم کسی ایک شخص کے بیانات کی وجہ سے کسی سیاسی جماعت کو دہشتگردی کا سرٹیفیکٹ نہیں دے سکتے،الطاف حسین کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے لیکن جو چاہتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پر پابندی لگوائی جائے وہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکامات کی روشنی اور اپوزیشن کے ٹی او آرز کو شامل کرکے انکوائری بل تشکیل دیا گیاہے،یہ بل سب کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے،یہ صرف پانامہ نہیں آگے بننے والے تمام انکوائری کمیشن کیلئے مددگار ثابت ہوگا،اگر اپوزیشن کے پاس کوئی مثبت تجاویز ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.