شہید تم سے یہ کہہ رہے ہیں کہ لہو ہمارا بھلا نہ دینا۔
محمد علی جمعہ 2 ستمبر 2016 19:25
مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02ستمبر۔2016ء )سابقہ ڈی سی او قصور کے وعدے وفا نہ ہو سکے، شہدا کی یادگاریں خستہ حالی کا شکار، پاکستان کا واحد مقام جہاں پر 55شہدا دفن ہیں، لیفٹننٹ ندیم احمد خان شہیدکے نام پر بننے والی ندیم پارک ویرانے کا منظر پیش کرنے لگی، جبکہ بر یگیڈئیر احسن رشید شامی شہید ہلال جرات کی یاد گار شامی مینار ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ہر سال 6ستمبر کو ضلعی انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی کارگردگی فوٹو سیشن تک محدود، اہلیان مصطفی آباد کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب و سیاسی رہنماؤں کی طرف سے شہدا کی یادگاروں کی مرمت و ان کو آباد کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی پاکستان کا واحد مقام ہے جہاں پر جنگ ستمبر1965کے 55شہدا دفن ہیں،کھیم کرن کے محاذ جام شہادت پانے والے بریگیڈئیر احسن رشید شامی شہید ہلال جرات کی یاد گار شامی مینار بھی مصطفی آبادانتہائی خستہ حالی کا شکار ہے، جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، انتظامیہ نہ تو اس کی مرمت و حفاظت کا کوئی انتظام کر رہی ہے اور نہ ہی کوئی حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہے تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جا سکے، جبکہ لیفٹننٹ ندیم احمد خان شہیدکے نام پر بنائی گئی ندیم پارک عرصہ داراز سے ویرانے کا منظر پیش کر رہی ہے، سابقہ ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ سے گزشتہ سال 6ستمبر کو ان شہدا کی یادگاروں کی مرمت اور ندیم پارک کو آباد کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک وفا نہیں ہو سکا، ان شہدا کی آخری آرام گاہیں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں، ان شہدا کی یاد میں ہر سال 6ستمبر کو ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر ضلعی انتظامیہ اور سیاسی رہنما ہر سال فوٹو سیشن کروانے اور عوام کو خوش کرنے کیلئے اعلانات بھی کرتے ہیں جن پر آج تک عمل نہیں ہو سکا، اہلیان مصطفی آباد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہدا کی آخری آرام گاہیں اور یادگاروں کی مرمت اور انہیں آباد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.