حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، میڈیا اور ورکرز کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، صوبائی حکام بھی اپنے صوبوں میں اسی طرز پر سیکورٹی کے اقدامات کریں، وفاقی پولیس صوبائی وزارت داخلہ کے محکموں کی معاونت کریں، اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے والے میڈیا ہاوسز کی نشاندہی
وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا وزارت اطلاعات کی وزارتی کمیٹی کے چھٹے اجلاس سے خطاب کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لئے محسن رانجھا کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کا بل 2016 تیاری کے عمل میں ہے، اس کے تحت صحافیوں کے مطالبات کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا، وزارت اطلاعات حکام کی بریفنگ
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت صحافی برداری کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، میڈیا اور ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، صوبائی حکام بھی اپنے صوبوں میں اسی طرز پر سیکورٹی کے اقدامات کریں، وفاقی پولیس صوبائی وزارت داخلہ کے محکموں کی معاونت کریں، وفاقی پولیس صوبوں کو پینک بٹن نظام سے متعلق ماہرانہ معاونت دیں، ایسے میڈیا ہاوسز کی نشاندہی بھی کی جائے جو اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔
وہ جمعہ کو وزارت اطلاعات کی وزارتی کمیٹی کے چھٹے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،اجلاس میں میڈیا ہاوسز اور میڈیا کے نمائندوں کی حفاظت سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا،اجلاس میں وزیر مملکت بلیغ الرحمان، وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے بھی شرکت کی،اجلاس میں وزارت اطلاعات کے حکام، پی بی اے، اے پی این ایس، نیشنل پریس کلب اور سی پی این ای کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.