وزیر اعظم نوازشر یف کو بھارت کے خلاف چپ لگی ہوئی ہے‘میاں محمودالرشید
پانامہ لیکس کے معاملے پر ہمارا احتجاج وزیر اعظم کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع ہونے تک جاری رہے گا‘میڈیا سے گفتگو
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف کو بھارت کے خلاف چپ لگی ہوئی ہے‘پانامہ لیکس کے معاملے پر ہمارا احتجاج وزیر اعظم کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع ہونے تک جاری رہے گا ،بھارت کے خلاف بیان دیکر آرمی چیف نے قوم کی ترجمان کی ہے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ فوج کے سپہ سالار نے بھارت کو جو پیغام دیا ہے یہ ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے آنا چاہیے تھا ،یہ عسکری قیادت کی جانب سے آیا ہے لیکن یہ سول قیادت کی جانب سے آنا چاہیے تھا ۔
وزیر اعظم کو بھارت کے خلاف چپ لگی ہوئی ہے ۔ اس میں ان کی اپنی مصلحتیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل ( ہفتہ ) پی ٹی آئی کی احتساب ریلی میں لاکھوں افراد کا سمندر امڈ کر آئے گا،پی ٹی آئی کا احتجاجوں کا یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر باضابطہ انکوائری شروع نہیں ہو جاتی ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.