پاکستان کے سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں، بھارتی سفیر

، پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی خارجہ پالیسی اور سفارتکاری جاندار ہے، امریکہ میں جو بھی حکومت بنے گی، اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے، ارون کمار سنگھ

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:18

پاکستان کے سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں، بھارتی سفیر

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) امریکہ میں سبکدوش ہونے والے بھارتی سفیر ارون کمار سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں، پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی خارجہ پالیسی اور سفارتکاری جاندار ہے، امریکہ میں جو بھی حکومت بنے گی، اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں واشنگٹن میں بھارتی سبکدوش ہونے والے سفیر ارون کمار سنگھ کاکہنا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی جاندار خارجہ پالیسی اور سفارتکاری نے ریپبلکن اور ڈیموکرٹیک پارٹیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، اس لئے امریکہ میں جس پارٹی کی بھی حکومت بنے گی اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیاں، اس سے وابستہ ہندوستانی بزنس مین اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے امریکی صنعت پر تقریباً کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں بھارتی سفارتکار عیاشیوں کی بجائے اپنے ملک کا نام روشن کرنے اور مربوط انداز میں امریکی ایوان نمائندگان میں لابنگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف ہمارے ہمسایہ ملک کے سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ سفارتکاری کی ہم سے کلاسیں لیں۔