وہ دن دور نہیں جب دہشت گردوں کو مکمل شکست فاش دیں گے‘شہبازشریف
تربیت مکمل کرنے والے جوان وہ بھرپور کردار ادا کریں گے جس کی پاکستان کو ضرورت ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم صف آرا ہے، امن اور ترقی کیلئے اس جنگ کو جیتنے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں پاک افواج کے ماہر ٹرینرز کی جانب سے پنجاب ریور رائن پولیس فورس کو تربیت دینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا
جمعہ 2 ستمبر 2016 22:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی ،کھاریاں میں پنجاب ریور ر ائن پولیس فورس اور نیشنل اینٹی گریٹڈ کاؤنٹر ٹیررازم کورس کی مشترکہ گریجوایشن تقریب میں شرکت کی اور کورس کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اور پاک افواج کے جوانوں میں میڈلز تقسیم کئے۔
وزیراعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے والے پنجاب پولیس کے جوانوں، پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ریور رائن پولیس فورس دریائی علاقوں میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے بنائی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے 2015 میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پنجاب ریور رائن پولیس فورس کی تیاری کے حوالے سے درخواست کی تھی اورہمیں خوشی ہے کہ ہماری درخواست کو فوری منظور کیا گیا اور پنجاب ریور رائن فورس کو تربیت دینے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.