مصطفی کمال کی مثال ایسی کیسٹ کی ہے جسے پلٹ پلٹ کر لگایا جارہا ہے، خواجہ اظہارالحسن
پاک سرزمین پارٹی کی دکان اب زیادہ دیر نہیں چلے گی پہلے تو یہ ہی بتا دیا جائے کہ پی ایس پی کا منشور کیا ہے؟، میڈیا سے بات چیت
جمعہ 2 ستمبر 2016 22:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے مصطفی کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ مصطفی کمال کی مثال ایسی کیسٹ کی ہے جسے پلٹ پلٹ کر لگایا جارہا ہے۔جمعہ کو کراچی کے علاقے ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے انتخابی مہم کے دورے پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی دکان اب زیادہ دیر نہیں چلے گی پہلے تو یہ ہی بتا دیا جائے کہ پی ایس پی کا منشور کیا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے کوئی بکھر جاتا ہے کوئی نکھر جاتا ہے ،، ہم نکھر گئے ہیں اور کچھ لوگ بکھر گئے جو نفرت آمیز پریس کانفرنس کر کے رگوں میں زہر گھول ر ہے ہیں یہاں لہو کو کانٹے پہ تولہ جارہا ہے یہ سچ بن جائیگا ایک دن جو بار بار جھوٹ بولا جارہا ہے۔(جاری ہے)
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ملیر پی ایس 127 ضمنی الیکشن ہو نے جا رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کرکے دھاندلی کا پروگرام بنا رہی ہے الیکشن کمیشن اس حلقے میں تقرریاں اور تبادلے روکے ،اگر اس حلقے میں سرکاری سطح پر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم یہاں دمادم مست قلندر کردیں گے۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ نو منتخب وزیر اعلی سندھ کراچی سے لاتعلق ہوگئے ہیں چند گلیوں میں گھوم کر وزیراعلی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے دورہ کرلیا اسی وجہ سے وزیراعلی سے فاصلے وسیع ہورہے ہیں وزیر اعلی یاد رکھیں کہ 48 فی صد اسمبلی نے انہیں ووٹ نہیں دیا تھا وہ اپنے کام سے شہری علاقوں کے مکینوں کے دل جیتیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.