جماعت اسلامی کراچی کے عبد الصمد چئیر مین یونین کمیٹی نمبر 4میٹروو ل ڈپٹی لیڈر مقرر

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ شہری و بلدیاتی امور کے اعلامیہ کے مطابق سٹی کونسل کراچی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی گروپ کے لیے عبد الصمد چئیر مین یونین کمیٹی نمبر 4میٹروو ل کو ڈپٹی لیڈر مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کونسل میں محمد جنید مکا تی جماعت اسلامی پارلیمانی گروپ کے لیڈر فضل الرحمن اور خواتین میں نسرین انجم وصی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہیں اب اس میں اضافہ کر تے ہوئے عبد الصمد کو بھی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اس مو قع پر عبدالصمد اور ایوان میں جماعت کے ارکان کی کامیابی کے لیے نیک توقعات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جماعت کے ارکان کونسل شعبہ کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔#

متعلقہ عنوان :