مردان،دہشت گرد حملے کے بعد فضا سوگوار،شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی
ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:27
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء ) مردان میں کچہری کے مرکزی دروازے پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار رہی، مردان کمپلیکس ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کردی گئی ۔ مردان میں دہشت گردی کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے کاروباری مراکز اورصبح کھلنے والی دکانیں بند اور ٹریفک معمول سے کم رہی۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہاجبکہ تاجر برادری نے بھی شٹرڈاوٴن ہڑتال کال دی ہے۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ مردان کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ مردان میں سکولوں، عمارتوں اور مقامات پر پولیس کی بڑھا دی گئی ۔(جاری ہے)
مردان پولیس حکام نے ابتدائی رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کچہری میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار نے پولیس کے 3 حصاروں سے بچنے کے لئے پولیس کے پاس پہنچ کرہینڈ گرنیڈ پھینکااوراندرکی جانب دوڑلگادی تاہم دروازے پرتعینات سپاہی جنید خان اوردیگرنے اس کا پیچھا شروع کیا جس کے دوران حملہ آورنے برآمدے میں پہنچ کرخود کودھماکے سے اڑادیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کے ساتھ سب سے زیادہ جانی نقصان برآمدے میں بیٹھے وکلااورسائلین کا ہوا جووہاں پرموجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں مجموعی طورپر 13 افراد شہید اور30 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 4وکیل، 3 پولیس اہلکار اور6 عام لوگ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.